وقاص احمد:لٹن روڈ اور ریس کورس پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران2 مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سول لائنز کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1320 گرام چرس اور 760 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔
ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنے علاقے اور گردونواح میں گھوم پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت شان اور علی رضا کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ دونوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔