ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جارحیت کی کوشش ناکام، متعدد ہلاک

گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جارحیت کی کوشش ناکام، متعدد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور جارحیت کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے جارحیت کی کوشش پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے، جبکہ سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ہونے والی ہر دراندازی کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے سیکیورٹی فورسز ہمہ وقت تیار ہیں۔