ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش کی پانچویں وکٹ گرگئی

بنگلہ دیش کی پانچویں وکٹ گرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایشیا کپ کے آخری سپر فور میچ میں پاکستان کے باؤلر بنگلہ دیش کے بیٹرز کو رنز بنانے سے روکنے کے لئے  اپنے تمام ہنر آزما رہے ہیں۔11 اوورز  کے آخر میں  63رنز پر بنگلہ دیش کے5 بیٹر پویلین کو پیارے ہو چکے ہیں۔

اب تک ہونے والی  24  گیندوں میں سے 13 ڈوٹ بال ہوئیں لیکن اس کے باوجود بنگلہ دیش کو  درکار رن ریٹ  کے نزدیک پہنچنے میں کامیابی ہو گئی کیونکہ  سیف نے دو چھکے اور ایک چوکا مار دیا۔   انہوں نے ایک چھکا فہیم اشرف کو اور ایک حارث رؤف کو مارا جبکہ چوکا بھی رؤف کو پڑا۔  

4 اوورز میں بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنا لئے ہیں۔ ان کو درکار رن ریٹ  7 سے بڑھ گیا۔ پانچویں اوور میں  شاہین آفریدی نے توحید ہردو کو کیچ آؤٹ کروا دیا۔ اس کامیابی کے بعد اگلی ہی گیند پر  مہدی حسن نے شاہین کو چھکا مار دیا۔

5 اوورز کے خاتمے پر بنگلہ دیش کا سکور  29 رنز ہوا ۔ 

چھٹے اوور کی پہلی بال پر بنگلہ دیش کی بدقسمتی کا آغاز ہو گیا۔ بنگلہ سائیڈ کی تیسری وکٹ گر گئی۔  یہ وکٹ حارث رؤف نے لی ہے۔

  اس کے بعد نور الھسن آئے جنہوں نے پہلی ہی بال پر حارث رؤف کو چھکا مار دیا۔ 

پاور پلے کا خاتمہ؛ بیٹرز پر رن ریٹ اور باؤلرز کا دباؤ 

پاور پلے کے چھ اوور ختم ہوئےتو تین اچھے بیٹرز سے مھروم ہو چکی بنگلہ ٹیم  کے وکٹ پر موجود دونوں بیٹر دباؤ میں ہیں۔  11 اوورز  کے آخر میں  63رنز پر بنگلہ دیش کے5 بیٹر پویلین کو پیارے ہو چکے ہیں۔۔ انہیں درکار رن ریٹ مسلسل بڑھ رہا ہے اور اب  درکار رن ریٹ9.19 ہے

صائم ایوب کی گیند پر نورالحسن 16 رنز پر کیچ آوٹ ہوگئے ۔