سٹی 42 : دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور راؤنڈ میں ہونے والے پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ گرادی ہے، جس کے بعد جیت کی جانب امید بندھ چکی ہے۔
بنگلہ دیش کے بیٹر پرویز حسین دو گیندیں کھیل کر صفر سکور پر ہی کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کو آؤٹ کرنے والے باؤلر شائین شاہ آفریدی تھے۔
دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور راؤنڈ میں اپنے آخری میچ میں گرین شرٹس نے 135 رنز بنائے ہیں اور ان کی 8 وکٹیں گریں۔