ملک اشرف : ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی اپیلوں پر سماعت، وکیل کی عدم حاضری پر کارروائی 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔
ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ تاہم ان کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ سماعت دو رکنی بینچ نے کی جس میں جسٹس سید شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ شامل تھے۔ پنجاب حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوئے۔ تاہم آج کی سماعت میں ان کے وکیل علی اشفاق پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے سماعت7 اکتوبرتک ملتوی کردی۔