ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والوں کیلئے اہم خبر

 انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 خان شہزاد:لاہور چیمبر آف کامرس میں انکم ٹیکس ریٹرن 2025 اور ٹریڈ مارک رجسٹریشن سے متعلق آگاہی سیشن منعقد ہوا، جس کا اہتمام قائمہ کمیٹی برائے کارپوریٹ و قانونی امور کے کنوینئر حسیب اللہ خان نے کیا۔

ماہرین قوانین کے مطابق ایف بی آر نے 23 ستمبر کی رات گئے خاموشی سے آن لائن ٹیکس پورٹل آئرس میں غیر اعلانیہ تبدیلیاں کرتے ہوئے 2025 کے ٹیکس ریٹرن فارم کو اپڈیٹ کر دیا، جس کے تحت ٹیکس دہندگان کے لیے تمام منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اس فیصلے نے ٹیکس پیشہ ور افراد اور قانونی ماہرین میں شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ ماہرین نے ان تبدیلیوں کو "غیر قانونی" اور ایف بی آر کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا ہے۔

وکلا اور بزنس کمیونٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں فوری توسیع کرے تاکہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کی جا سکے۔