ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ: بنگلہ دیش کے خلاف فخر زمان کھیلیں گے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

ایشیا کپ: بنگلہ دیش کے خلاف فخر زمان کھیلیں گے یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی اوپنر فخر زمان کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

ابوظہبی میں منگل کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کے دوران فخر زمان کو ہیلمٹ پر فاسٹ بولر دشمناتھا چمیرا کی گیند لگی جس کے بعد فخر کو طبی امداد دی گئی اور پھر انہوں نے 19گیندوں پر 17رنز کی اننگز کھیلی۔

فخر زمان کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ اب بھی میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ہیں تاہم انہیں نے سر میں تکلیف کی تا حال کوئی شکایت نہیں کی جس پر ڈاکٹرز نے ان کا چیک اپ کرنے کے بعد مکمل فٹ قرار دے دیا۔

 آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے تحت سر پر گیند لگنے کے بعد 18 سے 20 گھنٹے کھلاڑی کو زیر نگرانی رکھا جاتا ہے، میڈیکل ٹیم دبئی میں آج رات پھر فخر زمان سے بات چیت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اطلاعات ہیں کہ فخر زمان خیریت سے ہیں اور بنگلا دیش کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے۔ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ کے سپر فور میں آج بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔