ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل

پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پاکستان نے اپنا پہلا جدید سیٹلائٹ  خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی۔

پاکستان کا پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سپارکو کے زیر قیادت تیار کیا گیا ہے جسے  اکتوبر 2025 میں خلا میں بھیجےجائے گا۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا کہنا ہے کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں کھولے گا، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئر  پگھلنےاور فضائی آلودگی پر تحقیق کی صلاحیت بڑھائےگا۔

اس حوالے سے چیئرمین سپارکو  محمد یوسف نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ معدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست اعداد و شماردے گا،  برسوں میں ہونے والے سروے اب چند دنوں میں کیے جا سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال کی راہ ہموار کرے گا۔

Ansa Awais

Content Writer