حاشر وڑائچ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کا کیس, سردار تنویر الیاس پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس پر سماعت ہوئی، سردار تنویر الیاس عدالت میں پیش ہوئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی، سماعت کے دوران سردار تنویر الیاس پر ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔
سردار تنویر الیاس نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔