ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، پاکستان بار کونسل اینڈ لیگل پریکٹیشنرز رولز 1976 میں کی گئی حالیہ ترامیم کے دو رولز معطل کردیئے ہیں۔ پنجاب بار کونسل کے موجودہ انتخابات پرانے قوانین کے تحت ہی ہوں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے پنجاب بار کونسل کے یکم نومبر کو ہونیوالے انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان بار کونسل اینڈ لیگل پریکٹیشنرز رولز 1976 میں کی گئی حالیہ ترامیم کے دو رولز معطل کر دیئے ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے 8 ستمبر کو متعارف کرائی گئی ترامیم کے رولز 6(1)اور175 پر حکمِ امتناع جاری کیا ہے۔ درخواستگزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وکلاء کیلئے ایک ہی ضلع میں پانچ سال تک پریکٹس کو لازمی قرار دینا ان کے بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ اس شرط کے باعث کئی اہل امیدوار الیکشن لڑنے کے حق سے محروم ہو جاتے ہیں، جو آئین اور قانون کیخلاف ہے۔ عدالت نے درخواست گزاروں کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے اس شرط پر عملدرآمد روک دیا۔ جسٹس خالد اسحاق نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پنجاب بار کونسل کے انتخابات اب پرانے قوانین کے تحت ہوں گے اور نئی ترامیم کا اطلاق موجودہ الیکشن پر نہیں ہوگا۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App