ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی پر ود ہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار

بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی پر ود ہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی پر ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غیر شرعی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی زیادتی کے مترادف ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں ترمیم کی شقوں کی مخالفت بھی کر دی ہے۔ کونسل ارکان نے اعلامیہ میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ دیت کے قانون میں ترمیم کے لیے پیش کردہ بل سےاتفاق نہیں کرتے، دیت کی سونا چاندی اور اونٹ سے متعلق شرعی مقداریں قانون میں شامل رہنی چاہئیں۔ بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے شوگر کے مریضوں کو بھی ہدایت کی کہ اب وہ سور کے اجزا والی انسولین کے استعمال سے پرہیز کریں، کیونکہ مکمل حلال اجزا والی انسولین اب مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

کونسل نے یہ رائے بھی دی ہے کہ مخصوص شرائط کے تحت انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے ادارے قائم کیے جاسکتے ہیں، مگر مفاسد سے بچنے کے لیے پہلے لازمی قانون سازی کی جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں شہریوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ مقدس کلمات کے تحریروں والے بینرز، جھنڈیوں اور جھنڈوں کا اداب کریں اور انہیں بے حرمتی سے بچائیں۔ اس حوالے سے شہریوں کو ہدایات کے لیے موبائل فون کی رنگ ٹون بھی تیار کی جائے۔ شہادت کے لیے رکھے گئے قرآن کریم کے نسخوں سے متعلق مناسب قانون سازی کی جائے۔