انڈین پنجابی فلم گڈی جاندی اے چھلانگاں مار دی  28 ستمبر کو ریلیز ہوگی

Indian Comedy movie, Gaddi chalangan mardi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی:انڈین پنجابی فلم گڈی جاندی اے چھلانگاں مار دی  28 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

فلم کی کاسٹ میں شامل بنوں ڈھلوں،جیسمین باجوہ اور ماہی شرما نے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔پاکستان میں اداکار ناصر چنیوٹی اور  ماشاءاللہ نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔ 
ناصر چنیوٹی نے انڈین اداکار بنوں ڈھلوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی اور بنوں ڈھلوں نے اسے  فوری قبول کرلیا۔
انڈین اداکار بنوں ڈھلوں نے کہا کہ پاکستان میں اردو زبان بولی جاتی ہے، اردو بہت ہی میٹھی زبان ہے،اس میں آپ دوسرے کو عزت دے رہے ہوتے ہیں۔مجھے اردو بہت پسند ہے۔بنوں ڈھلوں نے کہا کہ  فلم "گڈی جاندی اے چھلانگاں مار دی "میں جہیز کو موضوع بنایا گیا ہے اور اس لعنت کو ختم ہونا چاہیے۔فلم کے رائٹر نے اس موضوع کو بہت خوبصورت انداز میں اٹھایا ہے اور تمام ایکٹروں نے خوب محنت کی ہے۔جلد پاکستان آؤں گا۔اداکارہ جیسمین باجوہ نے  کہا کہ پاکستان کے ڈرامے ہمسفر اور میرے پاس تم ہو بہت پسند ہیں۔ان کے علاؤہ دیگر پاکستانی ڈرامے بھی دیکھتی ہوں۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی اداکاری کی فین ہوں۔
ماہی شرما نے کہا کہ یہ میری ڈیبیو فلم ہے مجھے امید ہے کہ فلم میں میرا کردار پسند  آئے گا۔گانوں میں ماڈلنگ کی ہے۔
اداکار ناصر چنیوٹی نے کہا کہ انڈین ایکٹروں اور پروڈیوسروں  کے ساتھ کام کرکے بہت مزا آتا ہے۔وہ بہت پروفیشنل لوگ  ہیں اور اسی لئے آگے ہیں۔ وہ ایک دوسرے کے لئے دعائیں کرتے ہیں اور عزتیں دیتے ہیں۔گڈی جاندی اے چھلانگاں مار دی بھی کامیاب ہوگی۔
ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے ہیرو  ایمی ورک نے کہا کہ امید ہے کہ میری فلم کو پہلے کی طرح پسند کیا جائے گا۔یہ فلم جہیز کے بارے میں ہے۔28ستمبر کو پاکستان میں بھی ریلیز ہورہی ہے۔میڈیا اور ناصر پاجی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔جنہوں نے میری فلم کو سپورٹ کیا اور میں بھی جلد پاکستان آؤں گا ۔
فلم کی کاسٹ  میں بنوں ڈھلوں،ایمی ورک جسویندربھلہ،جیسمین باجوہ، ماہی شرما، بی این شرما ،سیما کوشال اور دیگر شامل ہیں۔