سعید احمد :اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 50 پیسے سستا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293.50 روپے سے کم ہوکر 293 روپے کا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں یورو 315 روپے پر برقرار،برطانوی پاونڈ 1 روپے کمی سے 370 روپے کا ہوگیا، امارتی درہم 82.80 روپے پر ہی برقرار،جبکہ سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 78.50 روپے کا ہوگیا ہے ۔