گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں برفباری، موسم سرما کا آغاز ہو گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چلاس اور  دیامر کے پہاڑوں پر موسم سرما کی دستک، پہلی برفباری نے علاقے کو کوہِ قاف کی جادونگری میں بدل ڈالا۔

 دیامر کے بالائی پہاڑوں اور سیاحتی مقامات پر موسم سرما نے دستک دے دی، پہلی برفباری سے ہر طرف سفیدی بکھر گئی۔ اتوار کے روز علی الصبح بابوسر ٹاپ، گیٹی داس، فئیری میڈو ز اور  نانگا پربت کے پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ برفباری سے سیاحتی مقامات اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھے لی۔جھیلوں اور جھرنوں کی وادیوں میں ہر سو سفیدی سکی جادوئی چادر پھیل جانےسے علاقے کے حسن میں مزید نکھار پیدا ہو گیا۔

 دیامر کی وادی بابوسر ٹاپ اور گیٹی داس میں برفباری سے اس علاقہ میں موجود سیاح خوب لطف اندوز ہوئے، برفباری سے بابوسر ٹاپ اور گیٹی داس کے حسن میں مزید نکھار آ گیا۔ برفباری کے باعث موسم خوش گوار ہو گیا۔