چین میں کوئلہ کی کان میں آتشزنی کے حادثہ میں 16 افراد ہلاک

China mine accident, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چین کے شہر ونژو  میں کوئلےکی کان میں آگ لگنے سے 16افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنےکی ابتدا کنویئربیلٹ میں آتشزدگی سے ہوئی۔

حکام کے مطابق کچھ گھنٹوں کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا تاہم حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعےکے حوالے سے مزید تفصیلات کے حوالے سےحکام کا کہنا ہےکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کوئلے کی کانوں میں اکثر حادثات سامنے آتے رہتے ہیں جس کی بڑی وجہ حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنا ہے۔