میں بالکل خیریت سے ہوں،ہم نام مقامی کرکٹر کے انتقال پر عثمان شنواری کا اہم ٹویٹ 

قومی کرکٹر،عثمان شنواری،ٹویٹ،سوشل میڈیا،سٹی42
کیپشن: Usman Shinwari,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)لاہور میں ایک لیگ کے میچ کےدوران حرکت قلب بند ہونے سے مقامی کرکٹر عثمان شنواری انتقال کرگئے۔

لاہور کی مقامی کرکٹ لیگ میں کھلاڑی کے انتقال کی خبر کے بعد قومی کرکٹر عثمان شنواری نے ٹوئٹ کرکے اپنی خیریت سے آگاہ کیا،مقامی کھلاڑی کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر قومی کرکٹر عثمان شنواری سے متعلق غلط خبر شیئر کی گئی۔

  عثمان شنواری نے  ٹوئٹ کرکے اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ  میں بالکل ٹھیک ہوں، پوری فیملی کو لوگ کالز کر رہے ہیں۔انہوں نے درخواست کی کہ برائےمہربانی خبر چلانے سے پہلےتصدیق کرلیا کریں۔