کھلاڑی عثمان شنواری لیگ کے دوران ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

 player died in during league
کیپشن: player died
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز)لاہورمیں کارپوریٹ لیگ کےدوران کھلاڑی عثمان شنواری ہارٹ اٹیک سےجاں بحق،افسوس ناک واقعہ برجر پینٹس اور فرائز لینڈ کی ٹیموں کے میچ کے دوران پیش آیا۔فیلڈنگ کے دوران کھلاڑی عثمان شنواری اچانک گراؤنڈ میں گرگئے۔جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

تفصیلات کےمطابق کارپوریٹ کرکٹ لیگ کے میچ کے دوران کھلاڑی عثمان شنواری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوئے،واقعہ کارپوریٹ کرکٹ لیگ میں برجر پینٹس اور فرائز لینڈ کی ٹیموں کے میچ میں پیش آیا،جوبلی ٹاون گراونڈ پر میچ میں فیلڈنگ کے دوران کھلاڑی عثمان شنواری اچانک گراونڈ میں گرگئے۔
عثمان شنواری فرائز لینڈ ٹیم کی نمائندگی کررہے تھے، عثمان شنواری کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جان بر نہ ہوسکے، کھلاڑی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ گزشتہ شام پیش آیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer