عالیہ بھٹ کی ہالی وڈ فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل

عالیہ بھٹ کی ہالی وڈ فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ہالی وڈ کی پہلی فلم کی جھلک شیئر کی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ 

بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ شب انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اگلے سال ریلیز ہونے والی فلم ’ ہارٹ آف اسٹون‘ کا ٹریلر جاری کیا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند  کیا جارہا ہے، ایکشن سے بھرپور فلم میں عالیہ بھٹ سمیت اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ اور آئرلینڈ کے معروف اداکار جیمی ڈارنن مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

عالیہ بھٹ نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو مطلع کیا کہ یہ فلم ناظرین کے لیے 2023 میں پیش کی جائے گی جسے لوگ آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر دیکھ سکیں گے۔