شمالی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کے 2 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کے 2 اہلکار شہید
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شمالی   وزیرستان کے علاقے ایشام   میں ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ،دھماکے سے پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے میں نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہوئے،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق نائب صوبیدار جاوید اقبال کی عمر 42 سال اور تعلق اٹک سے تھا جبکہ نائیک حسین احمد شہید کی عمر 38 سال اور ان کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔