پاکستانی کم عمرترین کوہ پیما شہروزکاشف نے ایک اور چوٹی سرکرلی

Shehroze summited Manaslu
کیپشن: Shehroze Kashif
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: شہروز کاشف نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی منازلو سر کرلی ہے وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

لاہوری ونڈربوائے 19 سالہ شہروز کاشف کے والد سلمان کاشف کے مطابق شہروز نے نیپال میں 8163 میٹر بلند چوٹی مناسلو پرصبح ساڑھے پانچ بجے پرچم لہرایا۔ اس طرح براڈ پیک، ماونٹ ایورسٹ اورکے ٹوکے بعد کاشف نے دنیا میں 8000 میٹربلند چوتھی چوٹی سرکرلی ہے۔

شہروز کاشف کی اس ایک اور کامیابی پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے بہادر اورمثالی کوہ پیما شہروز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کم عمری میں ایسی بہادری ودلیری کی مثال نہیں ملتی، کوہ پیمائی کے شعبے میں شہروزکاشف نوجوانوں کے رول ماڈل ہیں۔

یاد رہے کہ ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد شہروزکو اسپورٹس بورڈ پنجاب نے اپنا یوتھ ایمبیسیڈرمقررکیا تھا۔