(علی رامے) سابق دور حکومت میں میٹرو ٹریک کی خوبصورتی کا منصوبہ قومی وسائل کا ضیا ع قرار،11 کروڑ 84 لاکھ روپے کے منصوبے پر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ تیار، متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی کیلئے محکمہ ہاؤسنگ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
سابق دور حکومت میں میٹروبس ٹریک کی خوبصورتی کے لیے لگائے گئے پودے اور گملوں کی مینٹی ننس نہ ہونے سے منصوبہ بیکار ہوچکا ہے، آڈیٹر جنرل نے منصوبے کا آڈٹ کیا اور کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے منصوبے پر 11 کروڑ 84 لاکھ روپے کا قومی ضیاع کیا ہے،آڈٹ رپورٹ کے بعد آڈیٹر جنرل نے میٹروبس ٹریک کی بنائی گئی آڈٹ رپورٹ پر محکمہ ہاؤسنگ کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق آڈیٹر جنرل نے پی ایچ اے کے متعلقہ حکام کیخلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کئے ہیں، میٹروبس ٹریک کی خوبصورتی پر گیارہ کروڑ چوراسی لاکھ روپے کا ضیاع کیا گیااور پی ایچ اے منصوبے کو برقرار رکھنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کرسکا۔
پی ایچ اے حکام کا موقف ہےکہ منصوبے کے آپریشن اور مینٹی ننس کیلئے انہیں فنڈز ہی مہیا نہیں کیے گئے جس کے باعث نوبت آئی۔