ہربنس پورہ میں ظالم شوہر نے کرنٹ لگا کر بیوی کو مار ڈالا

ہربنس پورہ میں ظالم شوہر نے کرنٹ لگا کر بیوی کو مار ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ہربنس پورہ میں ایک اور حوا کی بیٹی شوہر کے ظلم کا نشانہ بن گئی، ظالم شوہر نے مبینہ طور پر کرنٹ لگا کر اور منہ پر تکیہ سے سانس روک کر  بیوی کو ماردیا ، پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔

ہربنس پورہ کے علاقہ میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر گھر جمائی رمضان عرف سنی نے 28 سالہ سندس نامی خاتون کو مبینہ طور پر ٹانگوں کو کرنٹ لگاکر اور منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کردیا۔

سندس کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی کام سے شیخوپورہ گئی تھی کہ اسکے بیٹے عمر نے بتایا کہ سندس کے کمرے کوتالہ لگا ہے اور داماد سنی گھر سے سندس کا فون لے کرغائب ہے۔ سندس کی والدہ کے کہنے پر جب اسکے ماموں نے روشن دان سے دیکھا توکمرے میں وہ مردہ حالت میں پڑی تھی۔

پولیس نے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مقتولہ کی لاش کو مردہ خانے پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا ہے جبکہ سنی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 دوسری جانب موقع سے فرانزک ٹیموں نے شواہداکٹھے کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer