صوبائی وزیر تعلیم برائے سکولز مراد راس نے 15اکتوبر سے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا، تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے میں دو ہفتوں کی تاخیر ضمنی انتخابات کے باعث کی گئی۔
صوبائی وزیرتعلیم برائےسکولز مراد راس نے ٹوئٹر پر اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی 15اکتوبر سے اٹھانے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔مراد راس کا کہنا ہے کہ تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے میں دو ہفتوں کی تاخیر ضمنی انتخابات کے باعث ہوئی۔ جبکہ اس سے قبل مراد راس نے ستمبر کے آخر میں اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کی نوید سنائی تھی۔
This is to inform all the teachers that the Transfer Ban will be lifted on October 15th InshAllah. Reason for the 2 weeks delay is Bi-Elections in 16 Districts. No new applicants will be entertained. New applications will delay the process by another 3 months.
— Murad Raas (@DrMuradPTI) September 25, 2018
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سولہ ڈسٹرکٹ میں ضمنی انتخابات چودہ اکتوبر کو ہونے ہیں جس کے باعث 15 اکتوبر کو پابندی اٹھالی جائے گی۔ اساتذہ کے تبادلے پرانی درخواستوں پر کئے جائیں گے اورتبادلوں کیلئے کوئی نئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔انھوں نے کہا کی نئی درخواستیں وصول کرنے کیلئے ہمیں 3 مہینے مزید ضائع کرنا پڑیں گے۔