ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیوٹا میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف کارروائی کااعلان

ٹیوٹا میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف کارروائی کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا ٹیوٹا میں غیرقانونی بھرتیوں کا نوٹس،حکومت کے 100 روزہ پلان کے بعد غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج برائے خواتین اور تیان جن یونیورسٹی کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ٹیوٹا میں غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے 100 روزہ پلان کے بعد غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ میرٹ کیخلاف کسی کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،پہلے مرحلے میں ٹیوٹا کی ری سٹرکچرنگ کی جائے گی،جلد ٹیوٹا میں نئے کورسسز کا اجراء کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جدیدکورسز کرائے جائیں گے جس کی مارکیٹ میں ضرورت ہے،دنیا میں جو نئی ٹیکنالوجی پڑھائی جارہی ہے اسکے مطابق کورسسز کو ری شیڈول کیا جائے گا، اس موقع پر چیئرمین ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ، پرنسپل سائرہ ملک اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer