ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس محمدانوارالحق قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات

جسٹس محمدانوارالحق قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) چیف جسٹس ہائیکورٹ محمدیاورعلی کا ترکی کا دورہ،سینیئرترین جج جسٹس محمد انوارالحق کل قائمقام چیف جسٹس ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاورعلی آج رات گئے ترکی کے چار روزہ نجی دورے پر روانہ ہوں گے ، چیف جسٹس کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث جسٹس محمدانوارالحق26ستمبر کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہد ے کاحلف اٹھا ئیں گے، جسٹس سردار محمد شمیم خان حلف لیں گے ، حلف برداری تقریب کل صبح9بجے لاہورہائیکورٹ کے ججز لاو¿نج میں ہوگی۔
تقریب میں جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان، جسٹس محمد قاسم خان ، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد امیر بھٹی ، جسٹس ملک شہزاد احمد خان ، جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس علی اکبر قریشی ،جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس طارق افتخار احمد، پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے تمام ججز اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان سمیت عدالتی افسران شرکت کرینگے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer