ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کی کون سی ٹیم کتنے میں بکے گی؛ باس نےحساب لگا لیا

Pakistan Super League, PSL, Evaluation of the Franchise Teams, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے منتظمین نے تمام چھ ٹیموں کے فرنچائز  حقوق  کی فروخت کے لئے ٹیموں کی مارکیٹ ویلیو کا دوبارہ تعین کرنے کے لئے ماہرین بلا لئے۔

تمام چھ ٹیموں کے ساتھ دس سال مدت کا فرنچائز معاہدہ دسمبر میں مکمل ہو رہا ہے۔ اس معاہدہ کے مکمل ہونے سے پہلے پی ایس ایل نے ٹیموں کے فرنچائز حقوق دوبارہ فروخت کرنے کے لئے ٹیموں کی قیمت  کا نئے سرے سے تعین کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔معاہدہ ختم ہونے سے پہلے  موجودہ مالکان کو  اور نئے پیشکش دہندگان کو کھلی نیلامی کے ذریعہ نئے معاہدے کی پیشکش کی جائے گی۔ اگر موجودہ مالکان انٹرسٹڈ نہ ہوئے یا ان سے  پی ایس ایل انتظامیہ ک کو شکایات ہوئین تو انہین دوبارہ نیلامی میں نہیں بلایا جائے گا۔ موجودہ ٹیموں میں سے صرف اہل ٹیمیں ہی نئی نیلامی کا حصہ بن پائیں گی۔

ٹیموں کو دس سال پہلے کس قیمت پر بیچا گیا

ذرائع نے بتایا کہ 2015 میں کراچی کنگز کو  2.6 کروڑ ڈالر سالانہ کے عوض فروخت کیا گیا تھا۔  لاہور قلندرز کو 2.5 کروڑ ڈالر مین فروخت کیا گیا تھا۔  پشاور زلمی 1.6 کروڑ ڈالر میں  بیچی گئی تھی۔ 

اسلام آباد یونائٹڈ کو  1.5 کروڑ ڈالر میں اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو 1.1 کروڑ ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔

2017 میں ملتان سلطانز  کو پی ایس ایل میں شامل کیا گیا تھا تو اس ٹیم کو 6.35 کروڑ ڈالر سالانہ فیس پر بیچا گیا تھاْ۔

پی ایس ایل کا آج اجلاس؛ چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ نےکام شروع کردیا

 پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو  سلمان نصیر کی زیر صدارت پی سی بی میں اجلاس ہوا جس میں چارٹرڈ فرم ای وائے مینا نے PSL کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔

اے وائی مینا کی نمائندگی محسن اقبال اور انکی ٹیم نے کی۔

ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر 10 سالہ نیا فرنچائز معاہدہ تیار ہو گا،نیا فرینچائز معاہدہ ٹیموں کی نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو پر ہو گا۔

چارٹرڈ فرم اے وائی مینا فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو لگائے گی،چارٹرڈ فرم اگلے چند روز میں اپنا کام مکمل کر لے گی۔

موجودہ ٹیموں میں سے صرف اہل ٹیمیں ہی نئی بولی کا حصہ بن پائیں گی۔