ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا واقعی مقناطیسی گولیاں نگلنےوالا لڑکا آنتوں سے محروم ہوگیا؟

کیا واقعی مقناطیسی گولیاں نگلنےوالا لڑکا آنتوں سے محروم ہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیوزی لینڈ میں ایک 13 سالہ لڑکا تقریباً 80 سے 100 انتہائی طاقتور نیوڈیَمِیم مقناطیسی گولیوں کو نگل گیاجس سے وہ آنتوں سے محروم ہوگیا۔

 یہ گولیاں ایک آن لائن مارکیٹ پلیس ( Temu) سے خریدی گئی تھیں۔

 بچے کو چار دن تک معدے / پیٹ میں درد رہا، پھر اسپتال لایا گیا جہاں ایکس رے سے مقناطیسوں کی زنجیری شکلوں کا مشاہدہ ہوا جنہوں نے مختلف حصوں میں جمع ہو کر نقصان پہنچایا ہوا تھا۔  لڑکے کی سرجری کی گئی اور مقناطیسوں کے ساتھ ساتھ آنتوں کے اس حصے کو نکالنا پڑا جہاں ٹشوز شدید نقصان کا شکار ہوئے تھے۔ 

 طبی ماہرین نے اس واقعے کو “بچوں کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا  اور بالخصوص آن لائن دستیابی کی وجہ سے اس پر پابندی لگانے کی بھی تجویز دی ۔

ترجمان Temuکی وضاحت

اس رپورٹ کی اشاعت کے بعد Temuنے متعلقہ کیس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے نیوزی لینڈ میڈیکل جرنل سے رابطہ کیا۔ جرنل کے ایڈیٹرز کے مطابق 13 سالہ لڑکے نے بتایا کہ اس نے مقناطیس Temuسے خریدے، تاہم اس بات کی ہم آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکے ہیں۔ 

احتیاط کے طور پر، ہم نے جرنل میں شائع ہونے والے مقناطیس کی تصویر کا جائزہ لیا اور اپنی ویب سائٹ پر دستیاب اسی نوعیت کی مصنوعات کی فہرست چیک کی۔ یہ مقناطیس نیوزی لینڈ کے قوانین کے مطابق دستیاب ہیں، اور ایسی مصنوعات دیگر بڑے آن لائن اور ریٹیل اسٹورز کے ذریعے بھی فروخت کی جا رہی ہیں۔

اگرچہ یہ مصنوعات فروخت کے لیے قانونی طور پر جائز ہیں، لیکن انہیں نگلنے کی صورت میں یہ انسانی جان کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں، ہم مقناطیس کی سیفٹی سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ایک خود مختار مارکیٹ پلیس کے طور پر Temuتمام فروخت کرنے والوں کو قوانین اور حفاظتی معیارات پر عمل درآمد کا پابند بناتا ہے، اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں عدم مطابقت کی حامل مصنوعات کو فوری کارروائی کرتے ہوئے ہٹا دیتا ہے۔

 واضح رہے کہ جب بچے ایک سے زیادہ چھوٹے اور طاقتور مقناطیس نگلتے ہیں، تو وہ معدے یا آنتوں کے مختلف حصوں میں ایک دوسرے کے قریب آ کر “چپک” جاتے ہیں۔  یہ چپکنے والا عمل ٹشوز کے درمیان دباؤ پیدا کرتا ہے، خون کا بہاؤ متاثر ہو سکتا ہے، ٹشوز مردہ پڑ سکتے ہیں اور ردّعمل کے ساتھ بندش یا سوراخ بھی ہو سکتا ہے۔