ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سپر لیگ کے متعلق بریکنگ نیوزسامنےآگئی

Pakistan Super League, PSL, New franchises, Multan Sultans, Karachi Kings, Lahore Qalandars, Islamabad United, Peshawar Zalmi , Pakistan Cricket Board
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سپر برانڈ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے متعلق بہت اہم فیصلے کر لئے۔  پی ایس ایل میں نئی ٹیمین شامل کریں گے اور موجودہ فرنچائز  ٹیموں کی ملکیت تبدیل ہو گی۔

 پی ایس ایل کی ویلیو ایشن کے دوران نئی تجاویز سامنے آ گئیں۔ذرائع  بتا رہے ہیں کہ  دو نئی تیموں کو پی ایس ایل مین شامل کیا جا رہا ہے۔ چھ پرانی فرنچائز ٹیموں کی ملکیت تبدیل کی جا سکتی ہے جس کا دارومدار ان فرنچائز کے موجودہ مالکان کے پی ایس ایل انتظامیہ کے طے کردہ  کنٹریکٹ ری نیوول ڈرافٹ پر رسپانس پر ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ فنانشل ماڈل کے تحت رقم کا تبادلہ ڈالر کی بجائے پاکستانی روپے میں کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، امید ہے کہ یہ تبدیلی ہو جائے گی۔

 نئی فرنچائز ٹیموں کے مالکانہ حقوق بھی پاکستانی روپے میں دئیے جائیں گے۔

موجودہ چھ فرنچائز ٹیموں کے کنٹریکٹ کی مدت چند ہفتے بعد  پوری ہو  رہی ہے۔ اس سے پہلے ہی دوبارہ کنتریکٹ کرنے کے لئے تیاری کی جا رہی ہے۔   آئندہ ایک ہفتے میں کنٹریکٹ ری نیوول ڈرافٹ بنا کر فرنچائزز کو بھیجیے جائیں گے۔ 

 ری نیوول کنٹریکٹ ڈرافٹ مین بھیجی جانے والی شرائط کو  تسلیم نہ کرنیوالے مالکان سے فرنچائز ٹیمیں واپس لے لی جائین گی اور یہ  فرنچائزز  دوبارہ نیلام کی جائین گی جس کے لئے نیلامِ عام کا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔  

 پی ایس ایل میں شامل چھ فرنچائز کے کنٹریکٹ دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں ۔

پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل کا نیا ایڈیشن چھ کی بجائے آٹھ ٹیمیں کھیلیں گی۔ ٹیموں کی تعداد چھ سے بڑھا کر آٹھ کی جا رہی ہے۔

نئی فرنچائز بھی موجودہ فرنچائز کی طرح پاکستان کے دو شہروں کے ناموں سے لانچ کی جائیں گی۔

ٹیموں کو دس سال پہلے کس قیمت پر بیچا گیا

ذرائع نے بتایا کہ 2015 میں کراچی کنگز کو  2.6 کروڑ ڈالر سالانہ کے عوض فروخت کیا گیا تھا۔  لاہور قلندرز کو 2.5 کروڑ ڈالر مین فروخت کیا گیا تھا۔  پشاور زلمی 1.6 کروڑ ڈالر میں  بیچی گئی تھی۔

اسلام آباد یونائٹڈ کو  1.5 کروڑ ڈالر میں اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو 1.1 کروڑ ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔

2017 میں ملتان سلطانز  کو پی ایس ایل میں شامل کیا گیا تھا تو اس ٹیم کو 6.35 کروڑ ڈالر سالانہ فیس پر بیچا گیا تھاْ۔