سٹی 42: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زرداری ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔ پارلیمانی اجلاس میں کشمیر حکومت سے متعلق سیاسی حکمت عملی کا فیصلہ آج متوقع ہے ۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی تمام قیادت شریک ہے ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کر رہے تھے ۔ فریال تالپو، راجہ پرویز اشرف قمر زمان کائرہ بھی اجلاس میں شریک تھے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جانے ہیں ۔ اجلاس میں سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کو کے لائحہ عمل کے لیے ہدایات بھی جاری کی جانی ہیں ۔
سردار یعقوب نے کہاآج کے اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ ہوگا ۔ہمارے پاس نمبر پورے ہیں وزیراعظم پاکستان پیپلزپارٹی سے ہوگا
پاکستان پیپلزپارٹی رہنماؤں کی اگلی بیٹھک صدر مملکت کے ساتھ ہوگیْ۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کوئی بھی اہم فیصلہ صدر مملکت سے مشاورت کے بعد ہوگا، آج کے اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔پیپلزپارٹی کشمیر سے متعلق لائحہ عمل کے لئے صدر سے مشاورت کریں گے۔صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں حتمی فیصلہ ہوگا ۔جب بھی حکومت بنانے ہوتی ہے تو نمبر پورے ہوتے ہیں۔ہم نے ن لیگ کا فیصلہ میڈیا سے سنا ہے ن لیگ نے باضابطہ ہمیں کوئی بتایا نہیں۔ہم نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر ہر بات کی۔آزاد کشمیر سے متعلق حتمی فیصلہ صدر کریں گےآزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی یا حکومت کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ صدر آصف زرداری کریں گے
پیپلز پارٹی کے رہنما اور آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی کے ارکان ایوان صدر روانہ ہوگئے ۔آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے متوقع امیدوار کا نام بھی صدر آصف زرداری فائنل کریں گے۔