اشرف خان :سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پھر اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر مہنگاہوکر 4113 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاہے۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1800 روپے مہنگاہوکر 4 لاکھ 33 ہزار 662 روپے جبکہ دس گرام سونا 1543 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار 795 روپے کا ہوگیاہے۔
دوسری طرف ایک تولہ چاندی 57 روپے اضافے کے بعد 5124 روپے پر پہنچ گئی ہے