سعید احمد: لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کے درمیان ٹرینوں کا شیڈول بدستور متاثر ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس آج منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ پاک بزنس ایکسپریس سہ پہر ساڑھے 4 بجے کی بجائے شام ساڑھے 6 بجے روانہ ہوگی۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، جو اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔
اس کے علاوہ کراچی جانے والی قراقرم، پاکستان ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس اب براستہ لاہور سےساہیوال کراچی جائیں گی، جبکہ ملت ایکسپریس براستہ ساہیوال، لاہور، سانگلہ ہل، چک جھمرہ اور فیصل آباد کے راستے اپنی منزل پر پہنچے گی۔
ادھر کراچی سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس بھی براستہ لاہور ساہیوال پشاور جائے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق معمولات کی بحالی کے لیے آپریشنل اقدامات جاری ہیں۔