ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 برازیل: شہری نے انشورنس رقم کے لالچ میں اپنی لگژری پورش گاڑی کو آگ لگا دی

 برازیل: شہری نے انشورنس رقم کے لالچ میں اپنی لگژری پورش گاڑی کو آگ لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :برازیل کے صوبہ پارانا کے علاقے لاپا میں شہری اپنی لگژری کار پورش 911 کیریر (Porsche 911 Carrera) کو آگ لگاتے ہوئے کیمرے میں قید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کار کے مالک نے مبینہ طور پر انشورنس رقم حاصل کرنے کے لیے خود اپنی گاڑی جلائی۔

پولیس کے مطابق کار کے مالک نے کہا کہ اسے مسلح افراد نے ٹریفک میں روک کر اغوا کیا، کار کے ڈِگی میں بند کر کے ایک ویران مقام پر لے گئے، اور پھر گاڑی کو آگ لگا دی، میں چیخ و پکار کے باعث راہ گیروں کی مدد سے زندہ بچ گیا اور معمولی زخم آئے۔

تاہم پولیس کی تفتیش نے معاملہ الٹ کر رکھ دیا، قریبی فارم کے سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں صاف دکھائی دیا کہ پورش کا مالک خود گاڑی کو سنسان علاقے میں لے جا کر پیٹرول چھڑکتا ہے اور آگ لگا دیتا ہے، فوٹیج میں دکھائی دینے والے شخص کے خدوخال اور لباس بالکل وہی تھے جو گاڑی کے مالک کے تھے۔

پولیس کے مطابق جب مالک کو ویڈیو دکھائی گئی تو اس نے اعتراف کرنے کے بجائے اپنا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ میرے زخم اس بات کا ثبوت ہیں کہ میں سچ بول رہا ہوں۔

برازیلی میڈیا کے مطابق مذکورہ گاڑی 2018  ماڈل پورش 911 کیریرا تھی جس پر گاڑی کی جائیداد کا ٹیکس  واجب الادا تھا، کار کی مالیت تقریباً 130,000 امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے، شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مالک نے ٹیکس ادائیگی سے بچنے اور انشورنس رقم حاصل کرنے کے لیے یہ اقدام کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پورے علاقے میں صرف ایک ہی کیمرہ نصب تھا، اور بدقسمتی سے اسی کیمرے نے پورے واقعے کی ریکارڈنگ کر لی، جس سے مالک کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔

پولیس نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال کار کے مالک پر انشورنس فراڈ یا کسی دیگر جرم کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔