ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پر امن احتجاج سب کاحق ،مریم نوازسمیت سب ٹی وی ٹی وی کھیل رہےہیں،شیخ رشید  

Interior minister
کیپشن: sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نےکہا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے ۔مریم نوازسمیت سب ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں۔

  دھرنے پر بیٹھی مذہبی تنظیم کےمدارس کے فریز اکاؤنٹس کھولنے کیلئے وزیراعظم نےہدایت کردی ہے ۔ہم ان کےاکاؤنٹس بحال کررہےہیں۔

 تفصیلات کےمطابق  پریس کانفرنس  کرتےہوئےشیخ رشید نے کہاکہ شیخ رشید نےکہا کہ ہم مظاہرین سے کئے گئے مذاکرات پورے کریں گے ۔ہم چاہتے ہیں کہ معاملات ختم ہوں ہم نےکنٹینر ہٹادیئے ہیں۔

 مذہبی تنظیم کیساتھ مذاکرات اچھے ہوئے ہیں، سعد رضوی کے اصرار پر مذاکراتی کمیٹی کی  سربراہی کررہاہوں، مذاکرات میں فورتھ شیڈول ،کیسزاور کالعدم کا معاملہ چل رہاہے، ابھی بھی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت ہوئی ،اور مذاکرات آج بھی جاری رہے۔

 شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کے وطن واپس آتےہی معاملات کو کابینہ اجلاس میں زیربحث لائیں گے۔

 انہوں نےکہاکہ ملک میں مریم نوازسمیت تمام ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں۔ ان کے احتجاج میں مہنگائی سےمتاثر کوئی شخص شامل نہیں۔ شیخ رشید نے کہاکہ افغان شہریوں کےلیے ویزہ فیس ختم کردی گئی ہے