نیلم منیر کی آئیڈیل شخصیت کے بارے جان کرمداح کھل اٹھے

نیلم منیر کی آئیڈیل شخصیت کے بارے جان کرمداح کھل اٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ نیلم مینر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں،فلموں، ڈراموں میں عمدہ اداکاری کرتے کافی شہرت حاصل کی، پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی ان کے چاہنے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے، اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی رہتیں ہیں، اب  انہوں نے اپنی آئیڈیل شخصیت کے بارے بتایا جس پر مداح بھی خوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی مشہور خوبرواد اداکارہ نیلم منیر نے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں پر اعتماد اور عمدہ اداکاری کرتے شوبز کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا، وہ اپنےمعصومانہ رویے اور باتوں کی وجہ سےآج نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی دنیا کے لوگوں پر بھی راج کررہی ہیں ان کے چاہنے والے سمندر پار بھی موجود ہیں۔ٹی ڈراموں میں اداکاری سے کافی پذیرائی ملی اور حال ہی میں ان کا مشہور ڈرامہ سیریل ’کہیں دیپ جلے‘ جس میں انہوں نے ردا کا کردار ادا کیا تھا بہت مقبول ہوا۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں، نیلم نے بتایا کہ ان کی آئیڈیل شخصیت بانی پاکستان قائد عظم محمدعلی جناح ہیں،سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن انسٹاگرام  قائداعظم محمد علی جناح کے ایک خطاب کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔اس کے کیپشن میں لکھ'میری آئیڈیل شخصیت'

خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر  کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں قائداعظم محمد علی جناح اعلان کر رہے ہیں کہ پاکستان کی قومی زبان اُردو ہے۔جو بھی آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ واقعتاً پاکستان کا دشمن ہے۔ایک زبان کے بغیر کوئی قوم متحد نہیں رہ سکتی۔

View this post on Instagram

My Ideal and most favorite Personality.. ♥️

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) on

  نیلم منیر کی جانب سے ویڈیو سامنے آنے پر مداحوں کو حیرانگی کے ساتھ خوشی بھی ہوئی کیونکہ ان کو لگا کہ اداکارہ کی  آئیڈیل شخصیت والدہ یا کوئی اور تو نہیں،قائداعظم محمد علی جناح کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین پسندیدگی کا اظہار کیا،اداکارہ کو  نیک خواہشات اور دعائیں دی جارہی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer