بھنگ، کٹوں، مرغی اور انڈوں کے سوا عمران خان نے کوئی بات نہیں کی: ایاز صادق

 سٹی42: مسلم لیگ ن کی طرف سے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا، ایاز صادق، پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آج کا دن خوشی کا دن ہے، شہباز شریف نے یہ پروجیکٹ نواز شریف کی ہدایت پر شروع کیا، پروجیکٹ ڈھائی 7 تاخیر سے شروع ہونے جا رہا ہے، بی آر ٹی پروجیکٹ کی لاگت ہمارے 4 پروجیکٹ سے زیادہ سے ہے، بی آر ٹی پشاور کبھی چلتی ہے اور کبھی رکتی ہے۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بھنگ، کٹوں، مرغی اور انڈوں کے سوا انہوں نے کوئی بات نہیں کی، ان کا رات کا سونا مشکل ہو گیا کیونکہ نواز شریف کا جن بن کر ان کے اوپر آتا ہے، آج یہ لوگ کتنے شرمندہ ہونگے کہ 2 سال روک کر پھر بھی چلانی پڑ گئی، دسمبر کا مہینہ فیصلے کا مہینہ ہوگا۔

  سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے پنجاب کی بے لوث خدمت کی، خواجہ سعد رفیق شہباز شریف اور حمزہ شہباز آج پابند سلاسل ہیں، خواجہ سعد رفیق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا کیا قصور ہے؟ ان کا جرم یہ ہے کہ عام آدمی کی زندگی میں محنت کر کے تبدیلی لائی،  خواجہ سعد رفیق شہباز شریف کا قصور یہ ہے کہ نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا؟