ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب ،صوبائی وزیر اطلاعات کے پیپلز پارٹی ،ن لیگی رہنما ئوں پر وار

گورنر پنجاب ،صوبائی وزیر اطلاعات کے پیپلز پارٹی ،ن لیگی رہنما ئوں پر وار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :حکومت کھل کر اپوزیشن کے خلاف آگئی ، گورنر پنجاب ،صوبائی وزیر اطلاعات کے پیپلز پارٹی ،ن لیگ کے رہنما ئوں پر وار ،گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ اپوزیشن کہتی ہے آپ کے 2سال ہوگئے اب گھر جاوَ،گورنر پنجاب نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 5سال پورے کئے، ہمیں بھی 5سال پورے کرنے دیں،ہمیں خارجہ اور معاشی پالیسیوں پر توجہ دینی چاہئے۔

 
نجی ٹی وی  کے مطابق کورونا کیخلاف جنگ میں قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گورنر ہاﺅس میں وال آف ہیروز بنادی گئی ،جس کا پرسوں افتتاح ہوگا،افتتاحی تقریب میں صدر پاکستان اور پانچوں صوبوں کے گورنرز شرکت کریں گے ۔ ملک کا بڑا مسئلہ کرپشن اور مہنگائی ہے،اپوزیشن بتائے مہنگائی اور کرپشن سے کیسے چھٹکارا حاصل کرنا ہے،

 
گورنر پنجاب چودھری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا ہم سب کیلئے بہت بڑا چیلنج تھا،دنیا کے طاقتور ترین ممالک تاحال کورونا کی زد میں ہیں،ہم کورونا کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوئے،اس کامطلب یہ نہیں کہ کورونا پر قابو پالیاہے،کورونا سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ کورونا ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کورونا وال بنائی ہے،کورونا کاوقت مشکل تھا،کروڑوں افراد کی نوکری چلی گئی ،آج بزنس کمیونٹی اور مخیر حضرات کو بھی خراج تحسین پیش کرنا ہے ،بزنس کمیونٹی اور مخیر حضرات نے کروڑوں روپے کے عطیات دیئے۔


انہوں نے کہاکہ تمام یونیورسٹیوں میں قرآن کی تعلیم ترجمے کے ساتھ شروع کر دی گئی ہے،وطن عزیز بڑے چیلنجز کاشکار ہے،5 ہفتوں میں قرآن گارڈن اور وال بنائی گئی ہیں،حکومت کاایک پیسہ نہیں لگا سب مخیر حضرات کی مدد سے ہوا۔

دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ دعویٰ سے کہتا ہوں نوازشریف کی سالگرہ25دسمبر کی نہیں،25دسمبر نوازشریف کا یوم پیدائش نہیں۔ پی ڈی ایم قائدین کا جوش و جذبہ ماند پڑ گیا ہے،بلاول بھٹو پی ڈی ایم جلسے میں آنے کیلئے تیار نہیں،بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم جلسے کے بجائے انتخابی مہم کو اہمیت دی،کچھ دن بعد بلاول بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے بھی نہیں آئیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ کوئٹہ جلسہ بنیادی طور پر محمود اچکزئی کا ہے،یہ کے ٹو کی پہاڑی پر چڑھ جائیں، انہیں این آر او نہیں ملنا،انہوں نے کہاکہ محمد زبیر نے ستمبر میں این آر او لینے کیلئے آخری ملاقات کی،این آر او ملنے سے انکار پر انہوں نے پی ڈی ایم بنالی۔ جعلی ڈگریوں،قطری خط کے بعد کیپٹن(ر)صفدر کا ڈرامہ بھی سامنے آگیا،حقیقت میں نوازشریف کا کوئی سیاسی وجود نہیں، نوازشریف سپنوں میں ہیں اور سپنوں میں ہی رہیں گے،مریم نواز کا عمران خان کےخلاف کینہ،بغض اور غصہ انکے لب و لہجے میں ہے،مریم نواز کی جدوجہد لندن جانے کیلئے ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر کہہ عوام کو سڑکوں پر نکال رہے ہیں،اپوزیشن کا سمجھایا کوئٹہ کے حالات بہتر نہیں،بلاول بھٹو نے کراچی میں نوازشریف کی تقریر نہ کرواکر اچھا کیا،آج بھی بلاول بھٹو اورآصف زرداری نے خود کو پیچھے کیا،ن لیگ کے ساتھ رہ کر پیپلزپارٹی کی سیاست مزید خراب ہوگی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer