ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل

مریم نواز کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) جیل حکام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کوطبی معائنے کیلئے سروسز ہسپتال منتقل  کردیا۔

  ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو  کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں اپنے والد کے ساتھ کمرے میں رکھا گیا ہے،  وہاں مریم نواز کا طبی معائنہ بھی کیا جائے گا۔

دوسری جانب چودھری شوگر ملز کیس میں ان کی ضمانت کی درخواست کو پیر تک ملتوی کر دیا گیا جبکہ نوازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔

واضح رہے کہ مریم نواز کو بدھ کی رات کو بھی طبی بنیادوں پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور جمعرات کی صبح مریم نواز کو دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer