کاف کنگنا اور دُرج آج سینما گھروں کی زینت بنیں گی

کاف کنگنا اور دُرج آج سینما گھروں کی زینت بنیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی حسینی: لالی وڈ انڈسٹری کی 2 فلمیں کاف کنگنا اور دُرج آج سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کی 2 فلمیں آج سے سینما گھروں کی زینت بنیں گی، ایک ہدایتکار خلیل الرحمن قمر کی کاف کنگنا اور دوسری شمعون عباسی کی ”دُرج “ ہے۔ کاف کنگنا ہے لو سٹوری فلم جس کی کہانی ہے پاک بھارت تعلقات پر اور اس فلم کی کاسٹ میں ہے اداکار ایشل، سمیع خان، فضاءعلی، ساجد حسن، نسیم وکی، بلال چوہدری سمیت دیگر فنکار شامل۔

فلم دُرج کی کہانی ہے آدم خور انسانوں کی جس میں ایک سچے واقعے کو فلم کی صورت میں فلمایا گیا ہے  اس کی کاسٹ میں اداکار شمعون عباسی، شیری شاہ اور نعمان جاوید سمیت دیگر فنکار شامل ہے۔ دونوں فلمیں آج سے سینما گھروں کی زینت بنیں گی اب دیکھنا یہ ہے کہ کون سی فلم شائقین کو پسند آتی ہے اور کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے، کیونکہ دونوں فلموں کا جیونڈرا ایک دوسرے سے مختلف ہے ۔

Shazia Bashir

Content Writer