(سٹی 42) ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت، ہائیکورٹ نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس شاہد کریم نے عثمان کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار نے موقف پیش کیا کہ کشمیر روڈ نزد گورنر ہاؤس میں 3 کنال 3 مرلے پلاٹ کا غیر قانونی ٹیکس نوٹس بھیجا گیا، درخواست داد رسی کے لیے ڈی جی ایل ڈی اے کو بھجوائی۔ عدالت کے 30 اگست 2018 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جارہی۔
درخواستگزار نے ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی اور کہا ہے کہ عدالت جلد از جلد انصاف فراہم کرے۔