ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ساحر شمشاد کا جی ایچ کیو کا آخری وزٹ، شاندار الوداعی گارڈ آف آنر،فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خراجِ تحسین

General Sahir Shamshad, GHQ, Field Marshal Asim Munir, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  کے آخری چئیرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز جا کر یادگارِ شہدا پر فاتحہ پڑھی اور   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات کی ۔  

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ن اپنی سروس کے آخری وزٹ کے لئے جی ایچ کیو آئے تو سب سے پہلے انہوں نے شہدا کی یادگار پر حاضری دی۔انہوں نے  یادگار شہدا پر پھول رکھے۔ جنرل ساحر شمشاد کے آخری وزٹ کے آغاز پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے روایت کے مطابق ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں  پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونےوالی  الوداعی ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی استحکام اور ملٹری ڈپلومیسی میں جنرل ساحر شمشاد کے کردار کو سراہا اور افواجِ پاکستان کیلئے کوششوں پر اظہارِ تشکر کیا۔

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مثالی قیادت، سٹریٹجک دور اندیشی، اور افواج پاکستان کے لیے شاندار  خدمات کو سراہا۔  انہوں نے تینوں مسلح افواج کے درمیان ربط و ہم آہنگی بڑھانے، مشترکہ آپریشنل تیاریوں کو تقویت اور پاکستان کی قومی سلامتی کے مقاصد کو سٹریٹجک سطح پر آگے بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی استحکام، فوجی سفارت کاری اور دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے کردار پر بھی روشنی ڈالی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے دور میں دیئے گئے تعاون اور حمایت پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں