ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی ترین نے ملتان سلطانز سے  دستبردار ہونےکااعلان کردیا

 Ali Tareen, Multan Sultans, PSL, City42 , X post
کیپشن: file photo علی ترین کا ملتان سلطانز کو چھوڑنا بہت پہلے سے طے تھا، انہوں نے کاروبار کو سنبھالنے میں ناکامی کا اعتراف کر کے بہتری کی کوشش کرنے کی بجائے صرف پی ایس ایل انتظامیہ کو ہی اپنی ہر ناکامی کا ذمہ دار تصور کیا، پبلک فورمز پر اپنے کاروباری  کو ڈسکس کیا اور پی ایس ایل برانڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، گزشتہ دنوں انہوں نے پی ایس ایل انتظامیہ کے انتہائی سنجیدہ شو کاز نوٹس کو پھاڑنے کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا میں پھیلایا، علی ترین کے سوا باقی تمام فرنچائز ٹیموں کی موجودہ مینیجمنٹ نے نئے دس سالہ معاہدوں کی تجدید کر لی ہے۔ اس کے بعد آج علی ترین نے پی ایس ایل کی مقبول ٹیم ملتان سلطانز سے الگ ہونے کا رسمی اعلان کر دیا۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ  کی فرنچائز ملکیت کے حقوق میں بھی دس سال کی توسیع ہو گئی ہے۔ جب کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے آج ٹیم سے دستبردار ہونے کا رسمی اعلان کر دیا ہے۔ 

علی ترین نے آج سوشل پلیٹ فارم ایکس پر  اپنی پوسٹ میں بتایا ، میں نے ملتان سلطانز کو الوداع کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ علی ترین نے  کہا، ملتان سلطانز کا حصہ ہونا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔  اس ٹیم کا حصہ بننا میری زندگی کا ایک سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ میں فینز سے محبت کرتا ہوں۔  میں اس ٹیم سے محبت کرتا ہوں اور مجھے جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے پر بے حد فخر ہے۔

علی تین نے لکھا کہ ہر سیزن میں، میں اپنے کھلاڑیوں اور  سٹاف کو بتاتا تھا کہ اس خطے کی نمائندگی کا کیا مطلب ہے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں کے لوگ سخت محنت کرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ سال بہ سال مالی نقصان کے باوجود، میں نے کبھی بھی اس سے دور جانے کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔  لیکن علی ترین نے کہا۔ میں اس ٹیم کو اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر کھونا پسند کروں گا بجائے اس کے کہ میں گھٹنوں کے بل اسے چلاؤں۔  اگر رہنے کا مطلب اصولوں سے سمجھوتہ  کرنا ہی ہے تو میں ایک ہی انتخاب کرسکتا ہوں اور وہ ہے الوداع!

علی ترین نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا، جنوبی  پنجاب کی نمائندگی پر مجھے محبت ہے، یہ وہ چیز ہے جس پر میرے مرحوم چچا عالمگیر ترین فخر کرتے تھے۔  ملتان سلطانز صرف اعدادوشمار سے کہیں زیادہ معنی رکھتی ہے۔

علی ترین نے ملتان سلطانز کے فینز سے کہا، علی ترین نےکہا کہ تو یہ اختتام ہے، براہ کرم جان لیں کہ یہ ٹیم ہمیشہ صرف مالک سے زیادہ رہی ہے۔ یہ آپ کی اور جنوبی پنجاب کی ہے۔ تو جو بھی اگلے مالک کے طور پر سلطانز کی قیادت کرے، براہ کرم اسی جوش و خروش کے ساتھ ان کی حمایت کریں۔  جو بھی اب اس ٹیم کا کنٹرول سنبھالے گا میری سپورٹ اسے حاصل رہے گی کیونکہ یہ ٹیم مالک سے زیادہ شائقین اور جنوبی پنجاب کی ہے۔