ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

‏’ابو بہت ڈانٹیں گے‘، نسیم شاہ کا سیلفی کیلئے اصرار کرنے والی مداح کو جواب

‏’ابو بہت ڈانٹیں گے‘، نسیم شاہ کا سیلفی کیلئے اصرار کرنے والی مداح کو جواب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مداحوں کا اپنی پسندیدہ شخصیات یا کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی بنانا معمول کی بات ہے۔

پاکستان میں کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد اپنے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفی بنانے کو اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتی ہے۔

حال ہی میں سہ ملکی سیریز کے میچ کے بعد قومی کرکٹر نسیم شاہ میدان میں موجود شائقین سے بات چیت کرنے اسٹینڈ کے قریب گئے تو مداح ان کی تصاویر بنانے لگے۔

ایسے میں ایک مداح لڑکی نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی فرمائش کردی جس پر نسیم شاہ نے معصومیت بھرے انداز میں کہا کہ ’یار گھر سے ڈانٹ پڑے گی، قسم سے سچ بتا رہا ہوں، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں‘۔

 https://img.express.pk/media/images/naseem-shah1764055107-0/naseem-shah1764055107-0-440x330.webp

Ansa Awais

Content Writer