کرکٹر فہیم اشرف کا نکاح ہو گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاسر عرفات:   کرکٹر فہیم اشرف کا نکاح سونیا شبیر سے پڑھا دیا گیا ۔  نکاح پیر سید اظہرالحسن المعروف چن پیر نے پڑھایا  ۔    فہیم اشرف نے دس ہزار روپے حق مہر دلہن کو ادا کیا۔ شادی کی تقریب میں سینکڑوں عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی ۔

   قومی کرکٹر فہیم اشرف کی بارات نارووال پہنچ گئی  ۔ 

   فہیم اشرف کی بارات کا نارووال پہنچنے پر پرجوش استقبال کیا گیا  ۔ 

  بارات کا استقبال احسن اقبال  ایم پی ایز خواجہ وسیم بٹ ، بلال اکبر خان اور احمد اقبال نے کیا ۔

 دلہا فہیم اشرف اور عزیز و اقارب کو پھولوں کے  ہارپہنائے گئے ۔ 

  باراتیوں نےبینڈ باجے کی دھنوں پر بھنگڑا  ڈالااور نوٹوں کی بارش  کر دی۔  فہیم اشرف کی آمد پر پھولوں کی برسات کر دی گئی  ۔  قومی کرکٹر کے باراتیوں نے لاکھوں روپے دلہے نچھاور کر دئیے ۔  فہیم اشرف کی بارات میں دیگر قومی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ۔ 

  دلہن کے والد رانا محمد شبیر نارووال کے معروف بزنس مین ہیں ۔  دلہن سونیا شبیر نے ایم بی اے کی ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی ہے  ۔  شادی کی تقریب میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں  ۔