ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) انسداد ددہشتگردی کی عدالت نے  مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، اس مقدمے میں لیگی رہنما جاوید لطیف بھی نامزد ہیں جنہوں نے آج عدالت میں پیش ہوکر اپنی حاضری مکمل کرائی۔سابق وزیر مریم اورنگزیب گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں اور انہوں نے حاضری معافی کی درخواست دی تھی لیکن وہ اس سماعت پر بھی پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

 دوسری جانب عدالت نےجاوید لطیف کے پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے اور سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer