ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر سستا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار رہی، عالمی منڈی سمیت مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 600 روپے،جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 36 ہزار 831 روپے برقرار ہے ۔
عالمی صرافہ میں فی اونس سونےکی قمیت 3 ڈالر کم ہوکر 1753 ڈالر ہو گئی ہے۔