’’وزیراعظم کے ویژن کےمطابق پنجاب حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پرگامزن ہے‘‘

’’وزیراعظم کے ویژن کےمطابق پنجاب حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پرگامزن ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: معاون خصوصی وزیراعلیٰ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ‏ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کےمطابق پنجاب حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پرگامزن ہے، ہم دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔

 وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا اپنے جاری کردہ ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نےپنجاب اسمبلی سےدوسال میں مفادِعامہ  کے لئے ریکارڈ 58 بل پاس کروائے، مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود  پنجاب میں 9 ہسپتالوں، 7 یونیورسٹیز پر کام شروع کیا جوتکمیل کے قریب ہے۔


وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ‏ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں ہرشعبہ زندگی میں بہتری  کے لئےترجیحی بنیادوں پرکام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ صحت سہولت پروگرام، 60سال سے زائدعمرکے بزرگوں کوماہانہ پنشن کی فراہمی،انصاف میڈیسن کارڈجیسے منصوبے وزیراعلیٰ کی عوام دوستی کاثبوت ہیں۔

معاون خصوصی کا  مزید کہنا تھا کہ ‏وزیراعظم آج لاہور کے دورہ پر وزیراعلیٰ کی ان تھک محنت سے جاری منصوبوں کی سرپرستی کریں گے اور انہیں ریاست مدینہ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے  کے لئے شروع کیے گئے ترقیاتی و انسانی فلاح کے منصوبوں پر بریف کیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer