سابق وزیراعظم نوازشریف کا لندن میں علاج جاری

سابق وزیراعظم نوازشریف کا لندن میں علاج جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا لندن میں ایک ہفتے کے دوران تیسرا طبی معائنہ، پروفیسر ڈاکٹر سائمن نے نواز شریف کی صحت غیر تسلی بخش قرار دے دی، ہسپتال داخلے اور انجیو گرافی کی بھی تجویز کر دی گئی۔

میاں نواز شریف کا تیسرا میڈیکل چیک اپ گائیز ہسپتال کے ہی یونٹ لندن بریج ہسپتال میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر سائمن سے کروایا گیا۔ حسین نواز، میاں شہباز شریف، ڈاکٹر عدنان، ناصر بٹ سمیت دیگر افراد کے ہمراہ میاں نواز شریف لندن بریج ہسپتال پہنچے۔ پروفیسر ڈاکٹر سائمن نے بیس منٹ تک میاں نواز شریف کی ماضی کی رپورٹس اور طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹر سائمن نے نواز شریف کی صحت کو غیر تسلی بخش اور فوری سنجیو گرافی تجویز کی۔

ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا چند روز قبل ڈاکٹر سیگواٹ اور ڈاکٹر ڈیوڈ لاورنس نے میاں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا آج دنیا کے مایہ ناز پروفیسر ڈاکٹر سائمن نے فوری ہسپتال داخلہ اور سنجیو گرافی تجویز کی ہے۔ جمعرات کو پیٹ سکین کے بعد فیصلہ کیا جائے کب نواز شریف کو ہسپتال داخل کروانا ہے۔

میاں شہباز شریف نے بھی ڈاکٹر سائمن کے طبی معائنہ کے بعد بھائی کی صحت بارے فکر مند نظر آئے۔ ہما ٹالوجسٹ رپورٹس اور پیٹ سکین کے بعد میاں نواز شریف کو ہسپتال داخلے بارے مشاورت کریں گے۔ حکومت اور وزراء کی نواز شریف کی صحت بارے تنقید پر بات نہیں کرونگا۔

میاں نواز شریف تیسرے میڈیکل چیک اپ کے بعد صاحبزادے حسین نواز اور ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ واپس ایون فیلڈ پہنچے جہاں میاں نواز شریف کے لئے طبی معائنے کی سہولیات موجود اور وقفہ وقفہ سے ان کا طبی معائنہ، بلڈ پریشر، ہارٹ بیٹ اور شوگر لیول چیک کیا جاتا ہے۔