شہر کے تاریخی ریلوے سٹیشن پر کھڑا گندہ پانی انتظامیہ کو منہ چڑانے لگا

شہر کے تاریخی ریلوے سٹیشن پر کھڑا گندہ پانی انتظامیہ کو منہ چڑانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) شاہدرہ ریلوے سٹیشن مسافر خانے پر کھڑا گندہ پانی  جمع ہونے سے تعفن پھیلنے لگا، مسافر خانے میں گزشتہ کئی ماہ سے گندہ پانی جمع ہے مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ریلوے سٹیشن مسافر خانے پر کھڑا گندہ نے ڈیرہ ڈال لیا، شہر کے تاریخی شاہدرہ ریلوے سٹیشن پر قائم مسافر خانے  جہاں پر گزشتہ کئی ماہ سے سیوریج کا گندہ پانی موجود ہے، عرصہ دراز سے جمع گندے پانی نے ریلوے کو بہتر کرنے کا نعرہ لگانے والوں کو آئینہ دکھا دیاہے۔

سیوریج کا پانی جمع ہونے سے سٹیشن میں بدبو پھیل گئی ہے جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، ٹرینوں کے انتظار میں بیٹھے مسافروں کا بھی کہنا تھا کہ انتظامیہ کی نااہلی سے انہیں مسائل کا سامنا ہے۔

شاہدرہ ریلوے سٹیشن پہ آئے مسافروں کا کہنا تھا کہ ریلوے حکام بلند بانگ دعوؤں کی بجائے حقیقی معنوں میں عوام کو بہتر اور صاف ستھری سفری سہولیات فراہم کریں، تاکہ عوام کا ریلوے پر اعتماد بحال ہو سکے ۔