ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڈ بائے ایف سی لیور پول ۔۔ نامور فٹبالر محمد صالح  نےانگلش کلب چھوڑ دی

گڈ بائے ایف سی لیور پول ۔۔ نامور فٹبالر محمد صالح  نےانگلش کلب چھوڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  مصر کے نامور فٹ بالر محمد صالح  نے 9 سال بعد انگلش کلب  ایف سی لیور پول کو الوداع کہہ دیا۔ اپنے آخری میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور شائقین نے محمد صلاح کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

 میڈیا ارپورٹس کے مطابق محمد صلاح نے لیورپول کی جانب سے پریمیئر لیگ ٹائٹل سمیت چیمپئنز لیگ اور دیگر بڑی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا اور ٹیم کے لیے کئی یادگار لمحات تخلیق کیے۔

 اپنے آخری میچ میں صلاح برینٹفورڈ کے خلاف میدان میں اترے، جہاں لیورپول کو چیمپئنز لیگ میں رسائی یقینی بنانے کے لیے ایک پوائنٹ درکار تھا۔ میچ کے دوران صلاح کے شاندار پاس پر کرسٹین جونس نے گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی تاہم چھ منٹ بعد  برینٹ فورڈ ایف سی  کے کھلاڑی شِیڈے نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، اور میچ 1-1 سے ختم ہوا۔