ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہراسانی کا الزام، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا

ہراسانی کا الزام، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ڈائریکٹر کو عہدے سے برطرف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آذر) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ادارے کے ایک سینئر  عہدیدار کو   ہراسمینٹ کے الزام میں ملازمت سے برطرف کردیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائض سینئر عہدیدار کو ایک خاتون ریفری کی شکایت کے بعد برطرف کیا گیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سی او او  شاہد نیاز  کھوکھر نے بتایا کہ پی ایف ایف میں کسی قسم کی ہراسمینٹ  برداشت نہیں کی جائے گی، فیفا اور  اے ایف سی کی گائیڈ لائنز کے تحت معاملے کی تحقیقات کے بعد برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔